مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی قیدیوں کی گاڑی میں خود جا کر بیٹھ گئے جن کے بعد اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ بھی وین میں جا بیٹھے۔
پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے قافلے کے باعث جیل روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔
اس سے قبل چیئرنگ کراس مال روڈ پر قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی پہلے ہی پہنچا دی گئی تھی۔
پی ٹی آئی نے چیئرنگ کراس مال روڈ سے گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 200 کارکنوں کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ